سپریم کورٹ نے ماہ دسمبر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1535مقدمات نمٹائے

بدھ 3 جنوری 2007 15:28

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) سپریم کورٹ نے ماہ دسمبر میں 1535 مقدمات نمٹائے اس دوران 1593 نئے مقدمات کا اندراج بھی ہوا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے پاس اس وقت زیر التواء مقدمات کی کل تعداد 11689 ہے تاہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عدلیہ کو انصاف کی جلد اور فوری فراہمی کے لئے اپنا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں اسلام آباد میں 397 لاہور بینچ نے 998‘ کراچی بینچ نے 115‘ پشاور بینچ نے 3 اور کوئٹہ بینچ نے 22مقدمات نمٹائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس دوران چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر سنگین معاشرتی جرائم کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بھی بہت سے مقدمات کا فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :