عراق‘ مغوی سنی رہنما شیخ محمد سہیل کو عمارت سے نیچے گرا کرقتل کردیا گیا
تازہ ترین : 1

عراق‘ مغوی سنی رہنما شیخ محمد سہیل کو عمارت سے نیچے گرا کرقتل کردیا گیا

بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) عراق میں نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کئے گئے سنی رہنما شیخ حمد محمد سہیل کو ایک عمارت سے نیچے گرا کر قتل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حمد محمد سہیل کے بھتیجے نے بتایا کہ نامعلوم اغواء کاروں نے ان کے چچا کو بدھ کے روز بغداد کے علاقے شعلہ میں ایک عمارت سے نیچے گرا کر قتل کردیا شیخ حمد کو پیر کے روز دارالحکومت بغداد میں ابو غریب جیل کے قریب ایک نماز جنازہ سے اغواء کیا گیا تھا۔ قبائلی سنی رہنما شیخ علی سہیل التمیمی نے واقعے کا الزام شیعہ فرقے مہدی ملیشیا پر عائد کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/01/2007 - 15:28:46

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :