راولپنڈی‘ قتل میں ملوث 2مشتبہ افراد کی لندن میں گرفتار

بدھ 3 جنوری 2007 14:51

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) برطانوی پولیس نے راولپنڈی میں ہونے والے ایک قاتلانہ حملے میں دو افراد کو مانچسٹر کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ایک اکیس سالہ شخص پر راولپنڈی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں حملہ کیا گیا۔ وہ حملے میں بری طرح زخمی ہوا تھا اور کچھ ہی دیر بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر کی پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں اتوار کو دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک چوالیس سالہ مرد اور ایک بائیس سالہ خاتون شامل ہیں۔

یہ دونوں افراد پاکستان سے آنے والی ایک پرواز پر مانچسٹر پہنچے تھے۔پولیس کے مطابق ان دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق برطانوی پولیس اس قتل کے سلسلے میں دولت مشترکہ کے حکام اور پاکستانی پولیس سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :