صومالیہ کی افواج کا اسلامک کورٹس کی پسپائی کے بعد مکمل کنٹرول کا دعویٰ

بدھ 3 جنوری 2007 14:46

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) صومالیہ کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے اسلامک کورٹس کی پسپائی کے بعد تمام علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ جنوبی علاقے میں جھڑپوں کے دوران اسلامک کورٹس ملیشیا نے ایتھوپیا کے دو فوجی ہلاک کردیے۔

(جاری ہے)

کینیا کے صدرکیباقی میوائی نے اپنے صومالی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ استحکام حاصل کرنے کے لئے اسلامک کورٹس کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں جبکہ دارالحکومت موغادیشو میں اسلامک کورٹس ملیشیا نے اسلحہ جمع کرانے کے حکومتی اعلان کو نظر انداز کیا اور صومالیہ کے جنوبی علاقے میں حملہ کرکے ایتھوپیا کے دو فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

مقامی حکام اور مکینوں کے مطابق مسلح افراد جنگل سے نمودار ہوئے اور جلب کے علاقے میں ایتھوپیا کے فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :