لاہور‘تیز رفتار بسوں کی ٹکر سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

بدھ 3 جنوری 2007 14:33

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) میں تیز رفتار بسوں کی ٹکر سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برکی کے علاقے میں بس نے چھ سالہ ذیشان اور اس کے آٹھ سالہ بھائی زوہیب کو ٹکر ماردی جس سے دونوں بچے شدید زخمی ہوئے ،انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زوہیب نے دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے بس ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔اسلام پورہ بند روڈ پر بھی تیز رفتار بس نے ایک شخص خورشید اکرم کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مرنے والے شخص کے بیٹے شرافت کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :