فلپائن‘ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم‘ 8 افراد ہلاک ‘17 زخمی

بدھ 3 جنوری 2007 14:22

منیلا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) فلپائن میں منی بس اور ٹرک کے تصادم میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منی بس میں گنجائش سے زیادہ 30 مسافر سوار تھے اور کچھ لوگ چھت پر بھی سوارتھے۔

(جاری ہے)

بس بوآنگ کے قریب ہائی وے پر بے قابو ہو گئی اور سامنے سے آنے والے کارگو ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہوگئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک وزخمی ہو نے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جو ساحل سمندر پر رات گزارنے کے بعد گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :