اٹلی کا سزائے موت کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں مہم چلانے کا اعلان

بدھ 3 جنوری 2007 14:22

روم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) اٹلی نے سابق عراقی صدرصدام حسین کی پھانسی پر عالمی ردعمل کے بعد دنیا بھر میں موت کی سزا کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں سفارتی مہم شروع کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم رومانو پروڈی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عالمی سطح پر سزائے موت کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ میں مہم چلائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ج کوئی ب ھی جرم اس بات کا جواز فراہم نہیں کرتا کہ ایک انسان دوسرے انسان کو مار دے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور تہذیبیں یہی پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی سزائے موت کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے ذریعے قانون سازی کے لئے مہم چلائے گا۔ ادھر اقوام متحدہ میں اٹلی کے سفیر نے نیویارک میں روسی مشن کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اٹلی نے عزم کر رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا۔وزیراعظم رومانو پروڈی کے دفتر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اٹلی ان ممالک کی حمایت حاصل کرے گا جو سزائے موت کی مخالفت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :