ونیزویلا‘ جیل میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپیں ،16افراد ہلاک ‘ 13 زخمی
تازہ ترین : 1

ونیزویلا‘ جیل میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپیں ،16افراد ہلاک ‘ 13 زخمی

کراکس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) جنوبی امریکہ کے ملک ونیزویلا کی ایک جیل میں دو گروہوں میں جھڑپوں میں16افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کا یہ واقعہ کراکس کے جنوب مغرب میں ایک جیل میں اس وقت پیش آیا جب قیدیوں کے دو گروپوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ ڈائریکٹر آف پرزنز کے مطابق تنازعہ یوری بانا جیل کے دو سیل بلاکس کے قیدیوں کے درمیان جھگڑے سے شروع ہوا جس دوران دونوں گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے جبکہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرنا پڑا تاہم صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے اور اس واقعے کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/01/2007 - 14:08:45

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :