بنکاک بم دھماکوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی

بدھ 3 جنوری 2007 14:08

بنکاک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) تھائی لینڈ میں بم دھماکوں کے باعث سال نو کی چھٹی کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مندی سے ہوا۔مارکیٹ کے آغاز پر شیئرز کی قیمت میں 3.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکیٹ میں منفی رجحان کی وجہ حالیہ بم دھماکوں سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات ہیں۔