دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے میں کوئی دلچسپی نہی . عراقی وزیراعظم

بدھ 3 جنوری 2007 14:08

بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ انہیں دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ انہوں نے اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دیا ہے لہذا آئندہ ٹرم کے لئے وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے قوم کی خدمت اور رہنمائی کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے اس لئے آئندہ وزارت عظمیٰ کے لئے مجھے کوئی خواہش نہیں ہے بلکہ قومی خدمت کے لئے میں کوئی اور راستہ دیکھوں گا جس میں پارلیمنٹ میں شمولیت یا براہ راست عوام سے رابطے کا طریقہ قابل ذکر ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی موجودہ ٹرم پوری ہونے سے کچھ عرصہ پہلے ہی مستعفی ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :