پاکستان اور بھارت کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

بدھ 3 جنوری 2007 14:02

پاکستان اور بھارت کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بھارت اور پاکستان نے اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے یہ تبادلہ 31 دسمبر 1988ء کو دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ کی ممانعت سے متعلق ہونے والے معاہدے کے تحت کیا گیا معاہدہ 27 جنوری 1991ء سے نافذ العمل ہوا دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو اپنی ایسی جوہری تنصیبات سے آگاہ کرتے ہیں جس پر معاہدے کے تحت حملہ نہیں ہونا چاہئے اس سال 16ویں مرتباہ ایسی فہرستوں کا تبادلہ ہوا فہرستیں دونوں ممالک کے اسلام آباد اور نئی دہلی میں واقع ہائی کمشنز کے ذریعے حوالے کی گئیں دونوں پاکستان اور بھارت کے دفاتر خارجہ نے فہرستیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے-

متعلقہ عنوان :