عید پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

بدھ 3 جنوری 2007 14:00

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) عیدالاضحی کے موقع پر ایل پی جی کی مصنوعی قلت ۔مقررہ نرخ کی بجائے 55روپے فی کلو گرام تک فروخت ہوتی رہی ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی قیمتیں حال میں 47روپے سے بڑھا کر 52روپے کی گئی تھیں لیکن عید کے موقع پر مصنوعی قلت پیدا کر کے اسکی مزید مہنگے داموں فروخت شروع کر دی گئی ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں اور مقررہ نرخ پر گیس کی فروخت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :