عراق‘ پرتشدد واقعات میں 7افرادہلاک،50لاشیں برآمد

بدھ 3 جنوری 2007 13:50

بغداد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) عراق میں تشدد کے واقعات میں دو امریکی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پچاس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک عرب ٹی وی نے عراقی پولیس کے حوالے سے بتایاکہ دارالحکومت بغداد اور اس کے قریبی شہر نہروان سے پچاس افراد لاشیں ملی ہیں۔جن پر تشدد کے نشانات ہیں۔ادھر جنوبی بغداد کے ایک رہائشی علاقے پر راکٹ حملے کیے گئے۔

(جاری ہے)

حملوں میں چار شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ دوسری طر ف امریکی فوج بیان کے مطابق گذشتہ روز بغداد کے جنوب مشرق میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔فلوجہ میں امریکی اور عراقی فوج کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے واقعے میں ایک امریکی اور ایک عراقی فوجی مارا گیا۔امریکی فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :