افغانستان‘ مشتبہ طالبان نے سکول نذر آتش کردیا

بدھ 3 جنوری 2007 13:49

جلال آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں مشتبہ طالبان نے اقوام متحدہ کی طرف سے مہاجر بچوں کے لئے قائم کردہ خیموں پر مشتمل سکول کو آگ لگا کر جلا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشتبہ طالبان نے گزشتہ روز مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے ضلع بشد میں مہاجر بچوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کے خیمہ سکول کو آگ لگا کر خاکستر کردیا صوبائی حکومت کے ترجمان حضرت حسین کے مطابق باغیوں کی طرف سے اس طرح کی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں جن کا مقصد حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :