مہیش بھٹ سہیل خان کیلئے فلم بنائینگے

بدھ 3 جنوری 2007 13:21

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ پاکستانی فلمساز سہیل خان کیلئے فلم بنائینگے ۔ بتایا گیا ہے کہ سہیل خان نے مہیش بھٹ سے کہا ہے کہ وہ انکے لئے فیملی فلم بنائیں جس پر مہیش بھٹ نے سہیل خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فیملی فلم بنائینگے ۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان اس حوالے سے بات چیت مہیش بھٹ کے ایک فیسٹول میں شرکت کیلئے حالیہ دورہ کراچی کے دوران ہوئی ہے ۔ اس کیلئے ابتدائی کام شروع کر دیاگیا ہے ۔ تاہم فلمی حلقوں نے سہیل خان کے اس منصوبے پر اعتراض کیا ہے ۔یاد رہے کہ مہیش بھٹ کے کریڈٹ پر فیملی سبجیکٹ والی فلم کم ہی دکھائی دیتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :