یونان میں عید الاضحی مذہبی جو ش وجذبے سے منائی گئی‘ عید کی نماز کے مختلف اجتماعات میں ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت

بدھ 3 جنوری 2007 12:32

ایتھنز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) یونان میں عید الاضحی مکمل مذہبی جو ش وجذبے سے منائی گئی عید کی نماز کے مختلف اجتماعات میں ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت۔عیدالاضحی کے موقع پر یونان میں عید کا مرکزی اجتماع ایتھنز کے ساحلی شہر فالیرو کے اولمپک سٹیڈیم میں ہوا جہاں پر سینکڑوں پاکستانیوں نے نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو عیدکی مبارک باد دی عید کی نماز کی امامت دعوت اسلامی کے امام صاحب نے کرائی جس کے بعد دیر سے آنے والے نمازیوں کے لیے دوسری جماعت کرائی گئی۔

عیدالاضحی کے مرکزی اجتماع کے لیے سابقہ جگہ دستیاب نہ ہونے پر نماز عید کا مرکزی اجتماع دوسری جگہ پر کرایا گیا جس کی بنا پر پاکستانیوں کو وہاں پہنچنے میں مشکل پیش آئی تاہم نماز عید کی جگہ کھلے آسمان تلے پڑھنے کی بجائے اولمپک سٹیڈیم کے تائیکوانڈو ہال میں کرائی گئی اور زمین پر قالین بچھائے گئے تھے اور وضو کے لیے بھی مناسب انتظام تھا جس کو عید کے شرکا نے سراہا۔

(جاری ہے)

مرکزی عید کے اجتماع میں سفیر پاکستان راشد سلیم خان ۔سیکریٹری سفارت خانہ ڈاکٹر منظور احمد چوہدری سمیت پاکستانی براری کی اہم شخصیات شریک تھیں اس موقع پر ملک وقوم اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے دعائے خیر کی گئی جبکہ فلسطین،کشمیر،افغانستان اور عراق سیمت دیگر ممالک کے مسلمانوں کے لیے امن کی دعا کی گئی۔مرکزی عید کے مقام سے عدم واقفیت کی وجہ سے ایتھنزمیں مساجد میں بھی رش بہت زیادہ دیکھنے میں آیا۔

نیایونیاکی مسجد میں نماز عید کی پانچ جماعتیں کرانی پڑی جس میں سیکنڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی اسی طرح ایتھنز کے دیگر مقاما ت جن میں امونیا،کالیتھیا،ریندی،نیکیا،پیریاس اور ایتھنز کے نواحی علاقہ جات کی مساجد میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے نمازعید ادا کی اور ایک دوسرے کومبارک بادیں دیں۔

متعلقہ عنوان :