سال 2006ء کے دوران اقوام متحدہ کے 22اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا
بدھ 3 جنوری 2007 12:32
(جاری ہے)
ایک سالہ عرصے میں دنیا بھر میں مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے بائیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا عالمی ادارے کے سٹاف یونین کے صدر سٹیفن کنزمبیرا نے بتایا کہ 2006ء کے دوران مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے 22 اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا جن میں سے زیادہ تر جنوبی لبنان‘ کانگو‘ ہیٹی ‘ سوڈان اور افغانستان میں ہلاک کئے گئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سال 2005ء کے دوران یہ تعداد 32 تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 2006ء کے دوران زیادہ تر اقوام متحدہ کے اہلکار اسرائیل لبنان جنگ کے دوران زخمی یا ہلاک ہوئے انہوں نے یہ تعداد سولہ ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ لبنان میں سب سے زیادہ افسوسناک واقعہ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر بمباری تھی جس کے نتیجے میں چار امن اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.