صدام کی پھانسی کے لمحات افسوس ناک تھے‘ لعنت ملامت کرنے والوں کو شرم کرنا چاہئے‘ جان پریسکاٹ

بدھ 3 جنوری 2007 12:30

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) برطانیہ کے نائب وزیراعظم نے سابق عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی کے لمحات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسی کے لمحات افسوس ناک تھے اور ان پر لعنت ملامت کرنے والے افراد کو اپنے فعل پر شرم کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے برطانیہ کے نائب وزیراعظم جان پریسکاٹ نے کہا کہ جن حالات میں صدام حسین کو پھانسی دی گئی وہ نہایت افسوس ناک تھے اور ان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک نہایت غیر انسانی اور غیر ہمدردانہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدام حسین کی پھانسی کے موقع پر ان پر لعنت ملامت کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔ جان پریسکاٹ نے مزید کہا کہ صدام کی پھانسی کے وقت کے لمحات حقیقتاً نہایت افسوس ناک اور تکلیف دہ تھے تھے اور ریکارڈ کئے گئے پیغامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔