قومی اسمبلی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی عبدالستار افغانی کے سوگ میں پیر تک ملتوی

جمعہ 10 نومبر 2006 17:41

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) قومی اسمبلی کا اجلاس سابق رکن اسمبلی عبدالستار افغانی (مرحوم) کے سوگ میں پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسمبلی چوہدری امیر حسین کی صدارت میں شروع ہوا جب رکن اسمبلی عبدالستار افغانی مرحوم کے سوگ میں پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے قبل اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالستار افغانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔