صدر مشرف نے بلوچ سرداروں پر مشتمل اہم جرگہ 8نومبر کو طلب کرلیا،نواب اکبر بگٹی کے بیٹے‘ سردار عطاء اللہ مینگل اور نواب خیر بخش مری کو بھی شرکت کی دعوت نہیں دی گئی

بدھ 1 نومبر 2006 16:03

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01انومبر2006 ) صدر جنرل پرویز مشرف نے بلوچ سرداروں کا اہم جرگہ 18 نومبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جرگے میں نواب اکبر بگٹی کے بیٹے ‘ سردار عطاء اللہ مینگل اور خیر بخش مری کو بھی شمولیت کی دعوت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کی صورتحال وہاں پر تخریب کاری کی کارروائیوں کو روکنے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی پر غور کیلئے صدر جنرل پرویز مشرف نے 8نومبر کو بلوچ سرداروں کا اہم جرگہ طلب کرلیا ہے جرگے میں نواب اکبر بگٹی کے بیٹے‘ سردار عطاء الله مینگل اور خیر بخش مری کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جرگے میں صدر مشرف بلوچ سرداروں سے نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال صوبے میں تخریب کاری کی کارروائیاں روکنے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کریں گے اجلاس کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی ترقی پر بھی غور کیا جائے گا۔

صدر مشرف بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال پر بلوچ سرداروں سے مشاورت کریں گے اور انہیں حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔