پاک افغان بارڈر طور خم پر سیلابی ریلے میں بہہ کر کار میں سوار 2 افغان باشندے ہلاک ‘4 شدید زخمی

جمعہ 22 ستمبر 2006 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2006ء) پاک افغان بارڈر طور خم پر سیلابی ریلے میں بہہ کر کار میں سوار دو افغان باشندے ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے․گزشتہ رات مذکورہ افراد موٹر کار نمبر FDM-9834میں طور خم کے راستے پشاور آرہے تھے کہ راستہ میں سیلابی ریلے میں ایکی گاری بہہ گئی جسکے نتیجے میں خالدین ولد ملا رزاق, اور انور اللہ ولد سید رحیم جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد محمد ابراہیم , نسیم ولد عبد الباقی , اسلام الدین ولد نیک محمد اور نجم الدین ولد جبل کو خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے بچا لیا اور انہیں لنڈی کوتل کے ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے ․ہلاک ہونے والوں کی لشیں بعد میں باچا مینہ کے مقام پر ملیں جنہیں پولیٹکل حکام نے افغان حکام کے حوالے کردیں۔