پی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک بند

جمعہ 22 ستمبر 2006 18:22

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 )ملک کے کئی شہروں میں چلنے والے پی سی اوز کی مختلف کمپنیاں پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے کشیدگی کے باعث اچانک بند ہوگئی ہیں جن میں فون لنک ‘ باء فون ‘ جی ٹی ٹیلی کارڈ ‘ انڈس ٹیل ‘ گل ٹیل ‘ سن ٹیل ‘ یون ٹیل ‘ فون پوائنٹ ‘ ٹیل نیٹ اور زم زم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں فون لنک سمیت ایک ہی دن میں دیگر کمپنیوں کے ایک ہزار سے زائد کنکشن بند کردیئے گئے ہیں ۔ اور اس کی وجہ پی ٹی سی ایل سے تنازعہ بتائی جارہی ہے ۔