موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کا شمالی علاقہ جات کا دورہ منسوخ

جمعہ 22 ستمبر 2006 17:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 ) وزیر اعظم شوکت عزیز نے موسم کی خرابی کے باعث جمعہ کو شمالی علاقہ جات کا دورہ منسوخ کردیا ہے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے جمعہ کو سکردو اور گلگت میں ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنا تھا وزارت امور کشمیر نے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے تھے تاہم جمعہ کی صبح شمالی علاقہ جات میں موسم کی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے پائلٹ نے سی 130 جہاز لے جانے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وزیر اعظم کا دورہ منسوخ کردیا گیا وزیر اعظم شوکت عزیز کے ہمر اہ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سنیٹر مشاہد حسین سید اور امور کشمیر کے وفاقی وزیر میجر ( ر) طاہر اقبال نے بھی جانا تھا دورہ کی آئندہ تاریخ عنقریب طے کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :