صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کی نشست پر فری اینڈ فیئر انتخابات کروائے جائیں ‘جہانگیر بدر

جمعہ 22 ستمبر 2006 15:30

بنی حافظ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ قائد کشمیر صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کی نشست پر فری اینڈ فیئر انتخابات کروائے جائیں اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی حافظ کے مقام پر پی پی پی آزاد کشمیر کے سابق صدر صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ ایک بڑی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہانگیر بدر نے کہاکہ پی پی پی کسی ذات برادری کی پارٹی نہیں بلکہ یہ تمام برادریوں کا حسین گلدستہ ہے پی پی پی رہنماؤں کی نہیں بلکہ کارکنوں کی پارٹی ہے پی پی پی کا ہر رکن لیڈر اور ہر رہنماء رکن ہے آزاد کشمیر میں ناراض رہنماؤں کو منا کر ساتھ لیکر چلا جائے بہتر حال بے وفاؤں کے لیے پارٹی میں کوئی مقام نہیں ہے پارٹی کے اندر سے کئی پارٹیاں بنیں پی پی پی سے کٹ کر کوئی لیڈر پیدا نہیں ہوا جہانگیر بدر نے مرحوم اسحاق ظفر کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی بھٹو خاندان اور پی پی پی کے ساتھ وفاداری کے ساتھ نبھانے کے علاوہ عوامی حقوق دلانے کشمیر کاز کی کامیابی اور جمہوریت کے استحکام میں گزار دی مرحوم نے کبھی بھی پارٹی سے اپنی ذات کے لیے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا وہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا سرمایہ تھے کشمیر کاز کے عظیم رہنماء اور جمہوریت کے علمبردار تھے پی پی پی کبھی بھی اپنے کارکنوں اور رہنماؤں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتی اور نہ ہی کبھی اسحاق ظفر کے خاندان کو اکیلا چھوڑے گی جہانگیر بدر نے کہاکہ حلقہ نمبر 5 کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں اسحاق ظفر کے بعد اشفاق ظفر جیسا نوجوان ملا ہے اور اشفاق ظفر کتنا خوش قسمت ہے کہ انہیں حلقہ نمبر پانچ سے تعلق رکھنے والے غیور اور نڈر عوام و کارکن ملے ہیں اشفاق ظفر کی گفتگو سے اسحاق ظفر جیسی وفا نظر آ رہی ہے حلقہ کے عوام 28 اکتوبر کے روز انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر اشفاق ظفر کو اسمبلی میں بھجوائیں ہم انشاء اللہ ان کے حقوق کا ہر مقام پر تحفظ کریں گے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ مرحوم اسحاق ظفر ایک دوست بھائی اور محسن تھ اور وفاؤں کے پیکر تھے ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا کبھی بھی ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا گیارہ جولائی سے قبل مرحوم اسحاق ظفر کی جانب سے حلقہ نمبر 5 کے عوام کے ساتھ کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کیا جائے گا اس کے لیے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران اسمبلی تعاون کریں گے ضمنی الیکشن میں اپنا جانی مالی اخلاقی فریضہ انجام دیں گے اشفاق ظفر اور ان کے خاندان کا ایک پیسہ بھی نہیں لگنے دیں گے اسحاق ظفر محروم کے جنازے کے موقع پر وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے رواداری کا ثبوت دیا جس کا ہم قدر کرتے ہیں وزیراعظم کے علاوہ ممبر کشمیر کونسل افتخار ایوب کا موقف بھی قابل تعریف ہے اگر حکمرانوں نے اس رواداری کو قائم رکھا تو ہم بھی رواداری نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے -تقریب سے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد یاسین‘ نائب صدر سردار قمرالزمان خان‘ سردار غلام صادق ‘ چوہدری محمد رشید‘اشفاق ظفر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا -