حافظ آباد میں شدید بارش نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

جمعہ 22 ستمبر 2006 15:29

حافظ آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) اور اس کے گردو نواح میں گرچ چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل کو شدید نقصان جبکہ شہر کے اکثر نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ کئی کئی فٹ پانی کھڑے ہونے کے باعث لوگ اپنے اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام متاثر ہوگیا بارش کا پانی گھروں اور مکانوں میں داخل ہونے کے باعث ہزاروں لاکھوں کا سامان تباہ ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :