دنیا کے بڑے بڑے اسلامی ادارے پاپائے روم کے قتل کا شرعی فتوی جاری پیر افضل قادری

جمعہ 22 ستمبر 2006 15:29

حافظ آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے اسلامی ادارے پاپائے روم کے قتل کا شرعی فتوی جاری کریں ۔ مسلم حکمران پر یہ فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ منظیم ہوکر یہودونصاری کا جواب دیں گزشتہ روز حافظ آباد میں پریس کانفرنس اور عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام سنی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

پیر افضل قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کچھ قوانین منظور ہونے چاہئیں کہ دنیا میں کہیں بھی کو ئی شخص رسول کی گستاخی کی جسارت نہ کرسکے اگر اقوام عالم گستاخی رسول کے انسداد کے لئے کچھ نہیں کرتی تو پھر مسلمان اپنے پیغمبر کے گستاخوں کا بدلہ لے لیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ حکومت بڑی بے دردی کے ساتھ پاکستان کی دینی اساس کو نقصان پہنچا رہی ہے جس میں سب سے زیادہ خطرناک فحاشی عریانی بے حیائی اور بے پردگی کی حکومتی سطح پر ترویج ہے یورپ میں جہاں جہاں عریانی فحاشی پھیلی وہاں مذہبی اقدار کو نقصان پہنچا انہوں نے انکشاف کیا کہ یورپ میں عیسائیوں نے جن کے مذہب میں زنا حرام ہے اپنے قانون میں زنا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور یورپ میں 60فیصد بچے بغیر نکاح کے پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر اسلامی ممالک میں عریانی و فحاشی کی روک تھام نہ کی گئی تو یہاں مسلمانوں میں اباحیت پھیلے گی اور مسلمان دین سے آزاد ہوجائیں گے دینی حلقوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومت کو اسلام شکن اقدامات سے روکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہود و نصاری خود اشتعال انگیزیاں کرتے ہیں دنیا کا امن و امان تباہ کرکے الٹا مسلمانوں کو کبھی انتہا پسند اور کبھی دہشت گردی کہتے ہیں ۔ اس موقع پر عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ صاحبزادہ ضیاء اللہ قادری عالمی تنظیم اہلسنت امریکہ کے امیر پروفیسر محمد عظیم قادری ضلعی امیر قاری محمد یوسف قادری ضلعی ناظم مہر یونس قادری بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :