لکی مروت ،چیف ایگزیکٹوپیسکو صوبہ سرحد نے بجلی ٹرانسفارمرکی تنصیب کی منظوری دیدی

جمعہ 22 ستمبر 2006 15:29

لکی مروت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) چیف ایگزیکٹوپیسکو صوبہ سرحد بریگیڈیئرسخی مرجان نے ضلع ناظم ہمایوں سیف اللہ خان کی درخواست پر یوسی تاجہ زئی کے علاقہ مستان خیل کے لیے سکووا نئے بجلی ٹرانسفارمرکی تنصیب کی منظوری دیدی ہے علاقے کا ٹرانسفارمرخراب ہوا تھا جس کی وجہ سے مسکینوں کو شدید مشکلات درپیش تھی نئے ٹرانسفارمرکی تنصیب سے علاقے کاایک اہم مطالبہ پوراہوا ضلع ناظم لکی مروت ہمایوں سیف اللہ نے نئے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کرکے علاقے کے لیے بجلی کی سہولت فراہم کردی اس موقع پر علاقے کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیات ملک شاہ خان ملک احسان اللہ اورکونسلرمحمد اسماعیل خان سمیت دیگر بھی موجودتھے جنہوں نے علاقے کے لیے نئے بجلی ٹرانسفارمر کی فوری منظوری دینے پر واپڈا چیف بریگیڈیئرسخی مرجان اورضلع ناظم لکی مروت کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ضلع ناظم ہمایوں سیف اللہ خان نے بھی بریگیڈیئرواپڈا چیف سخی مرجان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کا خاندان اپنے ضلع وعوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور انشاء اللہ ہی خدمت کا منشور تادم مرگ جاری رکھیں گے ضلع ناظم نے2007تک لکی مروت کے ہر گھر کو بجلی پانی سوئی گیس اوردیگر سہولیات وضروریات کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ صدر جنرل مشرف اوروزیراعظم عزیز کا وژن ہے انہوں نے کہاکہ ضلع نظامت کی بدولت لکی مروت کی تعمیر وترقی اورعوام کی فلاح کے لیے جوگراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اوراس تاریخی اقدامات کی بدولت لکی مروت کو ترقیافتہ اضلاع کی صف میں لاکھڑاکردیا ہے انہوں نے کہاکہ علاقے میں موجود 66کے وی گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈ لکی شہر کے لیے علیحدہ گرڈسٹیشن کا قیام نئے ضلع ہیڈ کوارٹرہسپتال کو درجہ اول اے کے ہسپتال کا درجہ دینا اور ضروری انسانی اور مادی سہولیات فراہم کرنا سمیت زراعت تعلیم اور آبنوشی وآبپاشی شعبوں میں کچھ مطالبات حل طلب ہیں جسے پوراکرنے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔