نائن الیون کے بعدحکومت کی غیر مشروط خدمات اور معاونت کے باوجودپاک امریکہ دوستی کچے دھاگے کی مانند ہے۔ناصر اقبال خان

جمعہ 22 ستمبر 2006 14:33

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے سابق میڈیا سیکرٹری محمد ناصراقبال خان نے کہا ہے کہ ملک بچانے کیلئے اپوزیشن کو متحد ہوکر میدان میں آنا ہوگا۔ میاں نواز شریف کا صداقت اور استقامت پر مبنی سیاسی موقف تحریک بحالی جمہوریت کیلئے نیک فال ہے۔ اپوزیشن نہیں موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے۔ اپوزیشن کواپنے کندھوں سے اپاہج پارلیمنٹ کا بوجھ اتارنا ہوگا۔

قومی قیادت اور حقیقی جمہوریت سے محروم پاکستان سیاسی ومعاشی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ نائن الیون کے بعدحکومت کی غیر مشروط خدمات اور معاونت کے باوجودپاک امریکہ دوستی کچے دھاگے کی مانند ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصراقبال نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی بجائے کوئی سیاستدان اسلام آباد میں برسراقتدار ہوتا تو 9/11کے بعد بش انتظامیہ کو مطلب براری کیلئے پاکستان کو بمباری کی دھمکی دینے سے قبل ہزار بار سوچنا پڑتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہموجودہ حکمران پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور ملکی نظریاتی سرحدوں کادفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور سیاسی بصیرت اور قومی فیصلوں میں دوراندیشی سے عاری ہیں۔موجودہ انتظامیہ پاکستان کی داخلی خودمختاری کااحترام کروانے اور حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :