کراچی میں گرمی کی شدت میں‌اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:49

کراچی میں گرمی کی شدت میں‌اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا بحران سنگین صورت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 22ستمبر 2006،) کراچی میں گرمی کی شدت میں‌اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا بھران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ اور مختلف علاقوں میں چار سے دس گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ: شیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہونے سے عوام خصوصا خواتین ، بچے ، بزرگ اور مریض شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے مسئلے کو فوری حل کیاجائے اور بجلی کی فراہمی بلا تعطل فراہم کی جائے۔ کراچی میں‌بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ ناقص سسٹم ہے جسے فوری طور پر اپ گریڈ کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :