عراق میں نامعلوم کارسوار حملہ آوروں کی مسجد اور مکانات پر فائرنگ ، تین افراد ہلاک ۔۔ دو مکانات کو بھی نذر آتش کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:47

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 22ستمبر 2006،) عراق میں نامعلوم کارسوار حملہ آوروں کی مسجد اور مکانات پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔حملہ آور نے جاتے ہوئے دو مکانات کو بھی آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

پولیس لیفٹیننٹ میثم عبدالرزاق کے مطابق بغداد کے شمالء علاقے حوریہ میں پانچ گاڑیوں میں سوار بیس حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک اور دو مکانات کو بھی نذر آتش کردیا۔

حملہ آور وں نے جاتے وقت دو مسجدوں پر بھی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عبدالرزاق نے مزید کہا کہ جمعتہ ةالمبارک کے باعث علاقے میں گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے پرچار گھنٹے کی پابندی سے پینتالیس منٹ پہلے یہ حملہ کیاگیا۔ تاہم عراقی اور امریکی اتحادی فوج کے آنے پر حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :