پاپائے روم کے قتل کا فتویٰ جاری کیا جائے ‘ تنظیم اہلسنت

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:43

حافظ آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے اسلامی ادارے پاپائے روم کے قتل کا شرعی فتویٰ جاری کریں مسلم حکمرانوں پر یہ فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ منظم اور متحد ہوکر یہود و نصاریٰ کا جواب دیں گزشتہ روز حافظ آباد میں پریس کانفرنس اور عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر افضل قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کچھ ایسے قوانین منظور ہونے چاہئیں کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی شخص کسی بھی رسول کی گستاخی کی جسارت نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت بڑی بے دردی کے ساتھ پاکستان کی دینی اساس کو نقصان پہنچارہی ہے جس میں سب سے زیادہ خطرناک فحاشی ، عریانی ، بے حیائی اور بے پردگی کی حکومتی سطح پر ترویج ہے یورپ میں جہاں جہاں عریانی فحاشی پھیلی وہاں مذہبی اقدار کو نقصان پہنچا انہوں نے انکشاف کیا کہ یورپ میں عیسائیوں نے جن کے مذاہب میں زنا حرام ہے اپنے قانون میں زنا کو چھٹی دے رکھی ہے اور یورپ میں فحاشی بے حیائی کی روک تھام کی گئی تو یہاں مسلمانوں میں اباحیت پھیلے گی اور مسلمان دین سے آزاد ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :