کوٹلی میں ریسکیو ون فائیو کا افتتاح آج کیا جائے گا‘ تیاریاں مکمل

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:43

کوٹلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) کوٹلی میں ریسکیو ون فائیو کے قیام کی تیاریاں مکمل آج بروز ہفتہ ریسکیو ون فائیو کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا ریسکیو ون فائیو کا دفتر ایس پی کوٹلی کے دفتر کے ساتھ ہوگا جہاں شہری ہنگامی صورت حال میں مدد طلب کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایس پی کوٹلی سردار گلفراز خان نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ریسکیو ون فائیو ڈی ایس پی کے زیر نگرانی کام کرے گی ریسکیو ون فائیو کیلئے پولیس ملازمین کے نام فائنل کرلئے گئے ہیں ماہ رمضان میں شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بھی تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ریسکیو ون فائیو کے لئے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں جس کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا۔