حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط پر قومی حکومت کے قیام کو مسترد کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:38

غزہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) فلسطین کی حکمران جماعت حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط پر مخلوط حکومت کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھی گئی تو مخلوق حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم اسرائیل کے ساتھ دس سالہ امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل حانیہ کے مشیر احمد یوسف نے ایک عرب ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹر ویو میں کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ فلسطین کی مخلوط حکومت اسرائیل کو تسلیم کرے گی وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ فلسطین کے صدر محمود عباس کی پارٹی الفتح کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے حماس کے ساتھ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھی گئی تو حماس کی جانب سے اس بات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا البتہ حماس اسرائیل کے ساتھ دس سالہ امن معاہدے کی حمایت کرے گی انہوں نے کہا کہ حماس کا موقف ہے کہ جب تک اسرائیل تمام مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی نہیں کرتا اس وقت تک اس کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا حماس اپنے موقف میں تبدیلی نہیں کرائے گی ۔

متعلقہ عنوان :