عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے ‘ چیف جسٹس

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:31

پلندری(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ خواجہ محمد سعید نے کہا ہے کہ عوام کو سستا اور معیاری انصاف مہیا کرنے کے ے ججز صاحبان کو پوری دیانتداری اور لگن سے کام کرنا چاہیے جوڈیشل آفیسران دونوں پارٹیوں کے وکلاء کی بات کوغور سے سن لیا کریں خاص کر فوجداری مقدمات میں مسائل کو کو ٹوکور سنا اورمسائل کو پڑھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پلندری کی دعوت پر ایک پروقار الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جوڈیشل آفیسران انتظامی آفیسران اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی چیف جسٹس خواجہ سعید نے کہا کہ جوڈیشل آفیسران وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات کوتوجہ سے پڑھیں اور گواہ کے متعلق ریمارکس بھی لکھ لیا کریں اور ججز کے آپس کے تعاون سے وقار میں اضافہ ہوتا ہے ججوں کو وکلاء اور ججز کے آپس کے تعاون سے ہی وقار میں اضافہ ہوتا ہے ججوں کووکلاء کی اور وکلاء کو ججز کی عزت کرنی چاہیے اور دونوں کو ایک دوسرے کی مجبوریاں دیکھنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اس وقت تک ایک جز نہیں بن سکتا جب تک وہ ایک وکیل نہ ہو خواجہ سعید نے کہا کہ ججز صاحبان کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے ہمارے نبیہمارے لیے مشعل را ہ ہیں 8اکتوبر کے زلزلہ سے 8سیکنڈ قبل کسی کو علم نہیں تھا اور زلزلہ کے بعد پورے علاقے میں موت رقص کررہی تھی ہمیں اپنے انجام کو مد نظر رکھنا چاہیے آفیسران کو یہ خیال بھی رکھنا چاہیے کہ انہوں نے ریٹائرڈ بھی ہونا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ وکلاء سے تعاون ملا کوئی شخص سارے امور پر دسترس حاصل نہیں کرسکتا ممتاز حسین راٹھور مرحوم میرے قریبی دوست اور ساتھی تھے ان کی وفات سے بھی مجھے بڑا دکھ پہنچا خواجہ محمد سعید نے کہا کہ نوجوان وکلاء محنت اور دیانتداری سے اپنا کام کریں انہوں نے پلندری بار کی دعوت پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :