ارجنٹائن میں شدید زلزلہ‘ شدت 6.0ریکارڈ کی گئی

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:47

بیونس آئرس (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) ارجنٹائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ متعدد مکانوں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں‘ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی بی سی کے مطابق جمعہ کے روز ارجنٹائن میں شدید زلزلہ آیا ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کے شمال مشرقی علاقہ بتایا جاتا ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز بیونس آئرس سے چھ سو کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتوں اور مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :