چیئرمین قومی تعمیر نو بیورو دانیال عزیزناروے پہنچ گئے

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:38

اوسلو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 ) چیئرمین قومی تعمیر نوبیورو (این آربی) دانیال عزیز ناروے کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر اوسلو پہنچ گئے ہیں۔ ناروے میں پاکستانی سفارت خانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی میاں وحید الدین کے مطابق دانیال عزیز نے گزشتہ روز ناروے کی بین الاقوامی ترقی کے وزیر ’ایرک سول ھیم‘ اور نارویجن وزارت خارجہ اور مقامی حکومتوں کے محکمے کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ان کے دورے کا مقصد نارویجن حکام سے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔وہ اتوار کے روز اپنا دورہ مکمل کرکے واپس پاکستان چلے جائیں گے۔قومی تعمیر نو بیورو پاکستان کے ان اداروں میں سے ہے جن کا قیام صدر مشرف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد عمل میں آیا ۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد پاکستان میں ترقی کی بنیادی سطح پر سوچ پیداکرنا اور مختلف اصلاحاتی منصوبے بنانا تھا۔ پاکستان میں مقامی حکومتوں کا نیانظام بھی اسی ادارے کی تخلیق ہے۔