آئندہ 72گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی پیش گوئیماہی گیروں کو تین روز تک سمندر میں نہ جانے کا حکم‘ ماہی گیروں کی آبادی میں اعلانات کردیئے گئے

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:36

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی پیش گوئی کی ہے جس سے کراچی شہر کو شدید خطرات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں کے دوران بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان کی پیش گوئی کی ہے طوفان گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب کراچی کے ساحل سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا حکام نے طوفان سے کراچی کو شدید خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اندرون سندھ کے علاقے بدین ٹھٹھہ اور دیگر علاقے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

ماہی گیروں کو آئندہ تین روز تک سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے اور جو سمندر کی جانب گئے ہیں انہیں فوری واپسی کیلئے حکم دیا گیا ہے۔ کراچی فش ہاربر ابراہیم حیدری اور ماہی گیروں کی دیگر آبادیوں میں بھی اعلانات کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :