فرانس نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے انکار کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:30

پیرس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) فرانس نے نیٹو کی افواجی مدد کے لیے افغانستان میں مزید اہلکار بھیجنے سے انکار کردیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں وزیر دفاع مائیکل ایلیوٹ میری نے ریڈیو انٹر ویو میں بتایا کہ فرانس پہلے ہی کابل میں اتحادی فوج کی کمانڈ کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کابل میں حالات مستحکم مگر نازک ہیں اور اس بارے میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کابل سے فرانسیسی فوج کو جنوبی افغانستان بھیجا جائے ۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک جن کے فوجیوں کی تعداد افغانستان میں کم ہے وہ نیٹو کے تحت جنوبی افغانستان میں فورسز کی از سر نو تعیناتی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ فرانس کے دو ہزار فوجی افغانستان میں جاری مختلف آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :