منصفانہ شرائط کے تحت جوہری پروگرام روکنے کو تیار ہیں‘ایران

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:17

نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایٹمی معاملے پر مذاکرات درست سمت جاری رہے تو تہران منصفانہ شرائط کے تحت جوہری پروگرام روکنے کے لیے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیو یارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امید ظاہر کی کہ ایٹمی معاملے پر مذاکرات کو منقطع کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ایرانی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹم بم کی ضرورت نہیں اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر شک کرنے والوں کی سوچ غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم حاصل کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :