نیٹو افواج نے طالبان سے نمٹنے کیلئے مزید کمک کا مطالبہ کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 12:17

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) نیٹو نے افغانستان بھجوانے والے دو ہزار نئے فوجیوں کو طالبان کے ساتھ نمٹنے کے لئے ناکافی قرار دیدیا ہے اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں جنگجوؤں سے نمٹنے کے لئے مزید اہلکار بھیجے جائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیویارک میں نیٹو کے وزارتی اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل جاپ ڈی ہوپ شیفر نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کی طرف سے کئے گئے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کئے جاسکتے ہیں جو کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواج جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف کارروائی کررہی ہیں تاہم طالبان پر قابو پانے کے لئے مزید ہیلی کاپٹروں‘ بھاری ٹرانسپورٹ طیاروں اور مزید نفری کی ضرورت ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل دو ہزار نیٹو فوجی افغانستان بھیجے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :