گلوکار افی جان نے اپنے البم میں عید کا گانا شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘آج ریکارڈنگ ہوگی

جمعہ 22 ستمبر 2006 11:43

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار افی جان نے اپنے نئے البم میں عید کا گانا شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جس کی ریکارڈنگ آج (ہفتہ ) مقامی سٹوڈیو میں کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق افی جان نے گذشتہ دنوں اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ مکمل کرلی تھی مگر عید پرریلیزنگ کی وجہ سے افی جان نے اس البم میں عید کا گانا بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کو ملک آصف شہزاد نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی احسن ‘سونو اور چندو ترتیب دے رہے ہیں ۔اس البم کو عید سے قبل کراچی کی معروف کمپنی ریلیز کرے گی۔جبکہ عید سے قبل لاہور میں اس البم کا لاؤنچنگ شو بھی منعقد کیا جائیگا۔جس میں افی جان اخبارات اور چینلز کے نمائندوں کو اپنے البم بارے بتائینگے اور پرفارم کریں گے ۔اپنے اس البم بارے افی جان نے بتایا کہ عید سے قبل ہی اس البم کے ایک گانے کی ویڈیو بنا کر چینلز پرچلا دی جائیگی۔ان دنوں افی جان اپنے مذکورہ البم کے دوگیت مختلف شوز میں بھی پرفارم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :