نتاشا نے البم کے دوسرے گانے ”سپنوں میں آؤ نا “ کا ویڈیو مکمل کرلیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 11:43

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 )معروف کمپئیر‘ ماڈل ‘ اداکارہ و گلوکارہ نتاشا نے اپنے البم کے دوسرے گانے ”سپنوں میں آؤ نا “ کا ویڈیو مکمل کرلیا۔گذشہ روز اس کی ریکارڈنگ مکمل کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو جوادبشیر نے ڈائریکٹ کیا ہے جواس سے قبل بھی نتاشا کا پہلا ویڈیو ” باؤ جی گل مک گئی “ ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔اس نئے ویڈیو میں نتاشا کے ساتھ ماڈل علی نے پرفارم کیا ہے۔نتاشا نے این این آئی کو بتایا کہ جس طرح میرے پرستاروں نے میرے پہلے ویڈیو ” باؤ جی گل مک گئی “ کو سراہا ہے بالکل اسی طرح انہیں یہ نیا ویڈیو بھی پسند آئے گا۔ان دنوں نتاشا مختلف شوز میں اپنے البم کے مذکورہ گیتوں پر پرفارم بھی کررہی ہے۔