شراب کے نشے میں دھت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی موجودگی میں نادرا کی ٹیم کی گالیاں ،رکن اسمبلی کی درخواست پر وفاقی کالونی کے عوام کی آسانی کیلئے نادرا کے آفس کیلئے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں کمرہ دیا جانا تھا

جمعرات 21 ستمبر 2006 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2006ء) شراب کے نشے میں دھت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی موجودگی میں نادرا کی ٹیم کی ننگی گالیاں ۔ اپنے سٹاف سے دھکے د لوا کر ٹیم کو باہر نکلوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف نے ڈائریکٹر نادرا کو درخواست دی تھی کہ وفاقی کالونی کے عوام کی آسانی کیلئے علاقے میں نادرا کا دفتر بنایا جائے جس پر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ایک کمرہ مختص کر دیا گیا اور چابی بھی فراہم کر دی گئی تھی ۔

گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی طاہر ہ آصف نادرا کی ٹیم کے ہمراہ دفتر گئیں تو وہاں موجود پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او شکیل احمد جس نے شراب پی رکھی تھی نادرا کی ٹیم کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور سٹاف سے ٹیم کو دھکے دیکر باہر نکلوا دیا اور کہا کہ یہا ں کوئی جگہ نہیں کر دیا ۔ اس صورتحال کے بعد رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف اور نادرا کی ٹیم واپس آ گئی ۔ جب اس سلسلہ میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف سے رابطے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا ۔