ہمیں فخر ہے کہ ہماری برادری سے 36 سال کے بعد کوئی شخص کراچی چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہوا ہے‘جعفر کوڈیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:59

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) بانٹوا میمن جماعت کے صدر جعفر کوڈیا نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری برادری سے 36 سال کے بعد کوئی شخص کراچی چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہوا ہے جبکہ 36 سال پہلے عبدالرحمان حاجی حبیب (مٹھو سیٹھ) بانٹوا میمن برادری کے پہلے فرد تھے جو کے سی سی آئی کے صدر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری بانٹوا میمن برادری کو یہ بھی اعزاز ہے کہ مجید عزیز بالا گام والا پہلے براہ راست الیکشن میں منتخب ہونے والے صدر ہیں۔ جس پر بانٹوا میمن جماعت فخر کرتی ہے۔ جعفر کوڈیا نے مجید عزیز کو اپنی جماعت کی جانب سے بھرپور مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :