معاہدہ کی شرائط پوری نہ کرنے پر انشورنس کمپنیوں نے جنینگ فیکٹریوں کی انشورنس سے انکار کر دیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:59

بوربوالا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) انشورنس کمپنیوں نے معاہدے کی شرائط پوری نہ کرنے والی جنوبی پنجاب کی دو سو سے زائد جنینگ فیکرٹریوں کی انشورنس کرنے سے انکار کر دیا کاٹن سیزن شروع ہونے کے باوجود معاہدے نہ ہونے اور کڑی شرائط عائد کرنے پر جنرز شدید پریشانی کا شکار ہوگئے دو بڑی انشورنس کمپنیوں نے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان آئی اے پی اور پی سی جی اے کے مابین ہونے والے معاہدے کی شرائط پوری نہ کرنے والی جنینگ فیکٹریوں میں کپاس اور روئی کی انشورنس سے انکار کر دیا ہے یہ فیکرٹریاں تین ماہ قبل ہون والے معاہدے میں طے پانے والی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی ہیں پاکستان میں ایک انشورنس کمپنی جو ایک بینک کے مالکان کی ملکیت ہے صرف ایسے جنرز کی فیکٹریوں کی انشورنس کررہی ہے جنہوں نے اس بنک سے لمٹس منظور کردار کی ہے جو دوسری بڑی جنرل انشورنس کرنے والی کمپنی نے آئی اے پی کی شرائط پوری کرنے تک انشورنس کرنے سے انکار کر دیا ہے کاٹن سیزن 2006-07 کیلئے شرائط طے کی گئی تھیں جو کمپنیوں کے مطابق پوری نہیں کی گئی ہیں ۔