ہرنائی کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے افغانستان سے تعلق رکھنے والا کانکن جاں بحق ہو گیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:50

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) ہرنائی کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے افغانستان سے تعلق رکھنے والا کانکن جاں بحق ہو گیا نعش آبائی علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ہرنائی سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک کوئلہ کان کے اندر چند مزدور کام میں مصروف تھے کہ اس دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان کانکن فضل کریم جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ہلمند افغانستان روانہ کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :