پشاور ،شبقدر ،کوہاٹ اور بنوں میں بجلی بند رہے گی

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:50

پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پسکو )ترجمان کے مطابق ضروری اور ناگزیر مرمت کے سبب 132کے وی پشاور گرڈ سے بجلی کی فراہمی 23ستمبر صبح 7بجے صبح11 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی زریاب فیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے 132کے وی پشاور فورٹ گرڈ سے بجلی کی فراہمی 23ستمبر صبح 7بجے سے صبح 10بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ہشتنگری فیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے 132کے وی پشاور فورٹ گرڈ سے بجلی کی فراہمی 24ستمبر صبح 7بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی جیل فورٹ اور گیارہ کے وی سنہری مسجد فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے 132کے وی شبقدر گرڈ سے بجلی کی فراہمی 22 ستمبرصبح 7بجے سے صبح 11 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی بٹگرام فیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے 132کے وی کوہاٹ گرڈ سے بجلی کی فراہمی23ستمبر صبح 7بجے سے صبح 11 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سٹی ون ،ہنگو روڈ، خرمتوفیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے 132کے وی لاچی گرڈ سے بجلی کی فراہمی 23ستمبر صبح 7بجے سے صبح11 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی چمبہ گل ،لاچی ٹاون ، مندوری فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے 132کے وی بنوں گرڈ سے بجلی کی فراہمی 23ستمبر صبح 7بجے سے صبح 10بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کینٹ بنوں اور گیارہ کے وی سٹی 111فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :