رمضان المبارک کا استقبال کمپنیوں نے دودھ کے نرخوں میں دو سے پانچ روپے تک اضافہ کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:50

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر2006 ) رمضان شریف کا استعمال کرتے ہوئے کمپنیوں نے دودھ کے نرخوں میں دو سے پانچ روپے تک اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان شریف کے دوران قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے لیکن دودھ پیک کرنے والی بااثر ملکی و غیرملکی کمپنیوں نے رمضان کی آمد سے قبل دودھ کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے ملک پیک  حلیب  اوپیرز  نور پور سمیت تمام برانڈز کے دودھ کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں ایک چوتھائی لیٹر کا پیک جو دس روپے اور گیارہ روپے میں ملتا تھا اب بارہ روپے کا کردیا گیا ہے آدھا کلو انیس روپے سے بڑھا کر 21روپے جبکہ ایک لیٹر 34روپے سے بڑھا کر37روپے کردیا گیا ہے ڈیڑھ لیٹر کے پیک کے نرخوں میں پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 53روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :