بلوچستان اسمبلی کی دواورقومی اسمبلی کی ایک نشست کے ضمنی انتخابات کاانتخابی شیڈول ملتوی

جمعرات 21 ستمبر 2006 18:46

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 ستمبر 2006 ) جناب چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے حکومت کی طرف سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کی گئی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کی دو نشستوں پی بی 4کوئٹہ فور اور پی بی 35خضدار ترھی اور اسی طرح قومی اسمبلی کی نشست این اے 269خضدار کے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کو ملتوی کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔