اسٹیبلشمنٹ اور وفاق کے حکمرانوں نے بلوچستان کو شکنجے میں جکڑ رکھا ہے ‘ پنجاب خود احساس محرومی کا شکار ہے ،وفاق بلوچستان کے 30 ارب ڈالر ہڑپ کرچکا ہے ‘پی پی ایل کے پاس جہاز جبکہ بلوچی عوام کے پاس ایک وقت کھانے کو روٹی نہیں ،بلوچستان پر وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرکے بمباری کی گئی جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی استعمال نہیں کرتا ،اے آر ڈی بھی آمریت کامقابلہ کرے ‘ فوجی آپریشن کا ساتھ دینے والوں کو پھولوں کو ہار نہیں پہنا سکتے،عبد الحی بلوچ‘ حاصل بزنجو رحیم بخش و دیگر کا نیشنل پارٹی کی بین الصوبائی کانفرنس سے خطاب
جمعرات 21 ستمبر 2006 18:32
(جاری ہے)
ملک میں صدا آمریت کا نظام رہا ہے جس سے ملک میں سنگین بحران رہے ہیں ۔
بلوچستان کو کبھی طاقت نہیں مل سکی محکموم قوموں کو اپنے حقوق لینے کیلئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 30 ارب ڈالر وفاق ہڑپ کرچکا ہے پی پی ایل کے پاس جہاز ہیں جبکہ بلوچی عوام کے پاس ایک وقت کھانے کو روٹی نہیں ۔ بلوچستان سے نکلنے والے معدنی ذخائر پر بلوچستان کو کوئی حق نہیں دیا جارہا اسی طرح سونے چاندی اور تانبے سے بھی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا سب کچھ وفاق لیجاتا ہے ۔ 1948ء ‘ 1958‘ 1962ء ‘1973ء اور 2005ء کی لشکر کشی نے بلوچستان کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی ایک جانباز تھا جس نے اپنی جان پر کھیل کر جابروں کا سامنا کیا اپنا سارا خاندان سیاست کیلئے بربا د کر دیا اکبر بگٹی کی موت سے بلوچستان بری طرح متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان نے اکبر بگٹی کی موت پر بھرپور ہڑتال کی ہے پنجاب میں اکبر بگٹی کی ہلاکت پر بڑا احتجاجی جلسہ ہوا ہے ۔ حکمرانوں پر دیگر مقامات پر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن وہاں کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی لیکن بلوچستان پر وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرکے بمباری کی گئی جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی استعمال نہیں کرتا ۔ لوٹ کھسوٹ کا نظام ختم کرنے کیلئے عوام حکمرانوں سے اقتدار چھین لیں آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن قائم کر کے عوام کو ریلیف دیاجا سکتا ہے ۔ نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری حاصل بزنجو نے کہا کہ پنجاب کا مظلوم طبقہ ہمارے ساتھ ہے اوربلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے پنجابی اسکے ذمہ دار نہیں بلکہ اسکی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے جمہوریت کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا جمہوری قومی اور طبقاتی سوال آپس میں جڑے ہوئے ہیں فوج کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کیلئے سیاسی قوتوں کو مقابلہ کرناہوگا اے آر ڈی بھی آمریت کامقابلہ کرے ۔ قوم پرست رہنما رحیم بخش نے کہا کہ بلوچستان پر ظلم آسمانی مخلوق نہیں پاکستان کے حکمران کررہے ہیں فوجی آپریشن کا ساتھ دینے والوں کو پھولوں کو ہار نہیں پہنا سکتے ملک میں موجود نظام کنٹرول ڈیمو کریسی ہے ۔ جب کسی کے حقوق چھینے جاتے ہیں تو وہی آواز بلند کرتے ہیں بلوچستان کی عوام بیوقوف نہیں کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔اس موقع پر شبیر شاہ ‘ منظور رضوی ‘ سنبل خان نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.